ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور ۔ سی ایس ٹی ایکسپریس کی چلتی ٹرین پر گوا میں درخت گر پڑا؛ ایک ہلاک؛ تین زخمی

مینگلور ۔ سی ایس ٹی ایکسپریس کی چلتی ٹرین پر گوا میں درخت گر پڑا؛ ایک ہلاک؛ تین زخمی

Tue, 10 Apr 2018 23:29:31    S.O. News Service

بھٹکل 10/ اپریل (ایس او نیوز)  کاروار سے آگے کاناکونا ریلوے اسٹیشن کے قریب  پیش آئے ایک ٹرین حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔ حادثہ مینگلور۔سی ایس ٹی ایکسپریس ٹرین پر پیش آیا۔

ریلوے کے ایک ذرائع نے بتایا کہ  ٹرین کاروار سے 17:45 کو کراس کرکے آگے نکل چکی تھی، اس مناسبت سے  منگل کی شام قریب 6:30 بجے حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین  بالنیر نامی مقام پر گذر رہی تھی کہ طوفانی ہوائوں کے نتیجے میں اچانک ایک درخت چلتی ٹرین کی ایک بوگی پر گرپڑا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جو مسافر داخلی دروازے کی سیڑھی پر یا قریب میں بیٹھے تھے، وہ اس درخت کی زد میں آگئے۔ذرائع نے ایک مسافر کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔

ٹرین پر موجود بھٹکل کے ایک مسافر نے وہاٹس ایپ مسیج کے ذریعے خبر دی ہے کہ  ٹرین حادثے میں ایک شخص کی موت کے ساتھ ساتھ دیگر تین لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں ایک بھٹکل سے تعلق رکھنے والا مسافر بھی شامل ہے جس کے ایک ہاتھ کو چوٹ لگی ہے۔

ریلوے حکام  نے بتایا کہ حادثے کی بناء پر  کچھ دیر رُکنے کے بعد ٹرین  ممبئی کے لئے آگے نکل چکی ہے اور سفر کرنے والے دیگر مسافروں کو کسی بھی قسم  کی کوئی  تکلیف نہیں ہوئی ہے۔


Share: